شکر ہے اب شاہین کی بولنگ پر وکٹوں کے سامنے نہیں پیچھے ہوں : شائے ہوپ

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی شائے ہوپ فاسٹ بولر شاہین شاہ کی بولنگ کا سامنا نہ کرنے پر خوش ہیں۔

کرکٹر شائے ہوپ کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ اور حارث رؤف جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے پر خوش ہوں، دونوں شاندار بولر ہیں اور ان کے ساتھ کھیل کر مزہ آرہا ہے۔

شائے ہوپ نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی پلیئرز سے سیکھنے کا موقع بھی ملےگا، کوشش ہے کہ میں خود کو پہلے سے بہتر کرکٹر بناؤں، لاہور قلندرز کا آغاز اچھا ہوا، پہلےمیچ میں فاتح ٹیم کا حصہ بننے پرخوش ہوں، جس سے بھی بات ہوئی اس نے پاکستان سپر لیگ کی تعریف کی ہے۔

کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنی لیگ کا معیار کافی بلند رکھا ہے، وقت آگیا ہےکہ ویسٹ انڈیز کےکرکٹرز ٹیم کی بہتری کیلئے ذمہ داری لیں کیونکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے کی طرح ایک مضبوط ٹیم بنانا ہے۔

لاہور قلندرز کے کھلاڑی نے اپنے انٹرویو کے آخر میں کہا کہ بطور کپتان کوشش ہوگی کہ ساتھیوں سے اپنا تجربہ شیئر کروں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں