ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی بولنگ کے ساتھ ساتھ فٹبال کے بھی ماہر نکلے۔
لاہور قلندر ز نے اپنے یوٹیوب چینل پر ٹیم کے کھلاڑیوں کی کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑی پریکٹس کے دوران فٹبال کھیل رہے ہیں جس میں شاہین شاہ آفریدی بھی موجود ہیں۔
ویڈیو میں شاہین کو بھرپور انداز میں فٹبال کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، وہ کبھی پاؤں سے تو کبھی ٹانگوں سے فٹبال کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔