بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیتن شرما مستعفی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیتن شرما نے اسٹنگ آپریشن سے پیدا ہونے والے تنازع کے بعد مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیتن شرما نے اسٹنگ آپریشن میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی کھلاڑی فٹنس کے لیے انجکشن لگواتے ہیں جس کے بعد ان پر استعفے کے لیے شدید دباؤ تھا۔
چیتن شرما نے استعفیٰ سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ کو بھجوایا جس پر انہوں نے استعفیٰ فوری منظور کرلیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ چیتن شرما کے انکشافات کے بعد روہت شرما اور ہاردک پانڈیا بہت غصے میں تھے۔