راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 15 دن سسرال میں گزارےگھبرانے والا نہیں۔
اڈیالاجیل سے رہائی کے بعد لال حویلی واپسی پر شیخ رشید نے کہا کہ دو راتیں اور دو دن مجھ پر بھاری تھے، 15 دن سسرال میں گزارے،گھبرانے والا نہیں، میرے فون،گھڑیاں اور میرے پیسے واپس پہنچائے جائیں ورنہ مقدمہ کرواؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ساڑھے سات سال قید کاٹ کر نکلا ہوں، پاکستان کو اللہ کے بعد عدلیہ بچا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، ان کی ضمانت 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔