بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے پراپرٹی کے بزنس میں دلچسپی لینا شروع کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے ممبئی کے قریب ایک نئی آبادی میں 6 کروڑ بھارتی روپے کا بنگلہ خریدا ہے جو 2 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے جب کہ بنگلے میں 400 اسکوائر فٹ کا سوئمنگ پول بھی ہے۔
رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سیریز میں مصروف ہونے کے باعث ویرات کوہلی کے بھائی نے 36 لاکھ روپے کی اسٹیمپ ڈیوٹی دی۔
ویرات کوہلی کا یہ لگژری بنگلہ علی باغ میں ہے، اسپیڈ بوٹ سے ممبئی کا فاصلہ 15 منٹ کا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں 3 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ویرات کوہلی اور اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کی اسی علاقے میں یہ دوسری پراپرٹی ہے۔
19.24کروڑ بھارتی روپے میں انہوں نے 36 ہزار اسکوائر فٹ کا فارم ہاؤس خریدا ،اس پراپرٹی کی بھی 1.15 کروڑ بھارتی روپے کی ڈیوٹی ویرات کے بھائی نے دی۔
اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما بھی 2021 میں چار ایکڑ زمین خرید چکے ہیں۔