ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8 کی ٹیم پشاور زلمی کےکھلاڑی پیٹر ہیٹزوگلو نے اردو اور مقامی زبان بھی سیکھ لیں۔
پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل پر پیٹر ہیٹزوگلو کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں فرنچائز کے ساتھ کام کے تجربے کے ساتھ پاکستان کے لوگوں کی تعریف کرتے دیکھا گیا۔
پیٹر کا کہنا تھا ’پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور یہاں کے لوگ بھی بے حد بہت اچھے ہیں‘۔
Exclusive: 🇦🇺 Cricketer Peter Hatzoglou's Interview | Powered by @HaierPakistan
Thank you for the memories @peterhatzoglou & good luck for future 🌟
Full Interview 👇https://t.co/LZ7PWljaoB#Zalmi #ZalmiDeluxe #ZalmiRalal #HBLPSL8 #ZKingdom #Haier #HaierXZalmi #YellowStorm pic.twitter.com/ycDgvL3kTG
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) February 22, 2023
آسٹریلوی کرکٹر نے پشاور زلمی کے ساتھ کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اچھا موقع ہے ایک ہی فرنچائز میں3 انٹرنیشنل کپتان ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔
پیٹر نے نوجوان کھلاڑی محمد حارث کی بیٹنگ کی بھی تعریف اور ساتھ ہی کہا کہ پاکستان میں انہوں نے مقامی زبان پشتو میں حال احوال پوچھنا سیکھ لیا ہے، یہی نہیں اردو میں سلام کرنا ، سلام کا جواب دینا اور شکریہ ، انشا اللہ جیسے الفاط بھی سیکھے ہیں۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی کےکھلاڑی پیٹر ہیٹزوگلو مجیب الرحمان زردان کی جگہ اسکواڈ میں شامل تھے ، مجیب الرحمان کے واپس آنے کے بعد پیٹر ہیٹزوگلو وطن واپس چلے گئے ہیں۔