انگلینڈکے جارحانہ بیٹر ایلیکس ہیلز بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے۔
ایلیکس ہیلز انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ (آئی ایل ٹی ٹوئنٹی) اور پی ایس ایل معاہدوں کےباعث دستبردار ہوئے۔
ہیلز نے انگلینڈ ٹیم کے ساتھ دورہ بنگلا دیش کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ میتھیو موٹ نے کہا کہ ہم نےایلیکس ہیلزکے ساتھ بات کی تھی، ان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شانداررہا، ان کے لیے اب بھی دروازے کھلےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2023کےاسکواڈ کے لیے بیٹھیں گےتو کسی سےرنجش نہیں رکھیں گے،کوئی فارم میں ہےاور بھارت میں ہمارےلیےاچھا ثابت ہوسکتا ہےتو اس کو لیں گے۔
خیال رہے کہ ایلیکس ہیلز کو 2019 کے ورلڈکپ سے قبل اسکواڈ سے نکال دیا گیا تھا،ایلیکس ہیلز گزشتہ برس ستمبر تک ٹیم سے دور رہے۔
بنگلا دیش اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے یکم مارچ کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا تاہم پی ایس ایل کے لیےانگلینڈ کےکرکٹر ایلیکس ہیلزکا اسلام آباد یونائیٹڈ کےساتھ معاہدہ ہے۔