کیفی کی کہانی سب نے سن لی، گانا عالمی شہرت یافتہ گانوں میں شامل

کوک اسٹوڈیو سے مقبول اور لیاری سے تعلق رکھنے والے بلوچی گلوکار کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ عالمی شہرت یافتہ گانوں میں آٹھویں نمبر پر آگیا۔

کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو گلوبل میوزک ویڈیو چارٹس پر آٹھویں نمبر پر آیا ہے۔

کہانی سنو پہلا گانا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں گلوبل ٹاپ ٹین میں پہنچا ہے،اس گانے کو یوٹیوب پر 11 کروڑ 40 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے

اس حوالے سے گلوکار نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا اور اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

کیفی خلیل نے ٹوئٹ میں لکھا ‘اللہ کا شکر ہے اور میرے تمام مداحوں کا بھی بے حد شکریہ جنہوں نے اتنا پیار اور سپورٹ کیا، ان سب مداحوں کے لیے ڈھیروں پیار اور دعائیں’۔

https://twitter.com/kaifi_khalil/status/1629805382225870849?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1629805382225870849%7Ctwgr%5Ee2bbca47716569dea9a0ece3dd38538254d3c342%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F319531-

گلوکار نے کہا کہ ‘میں آپ سب کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا اور کوشش کروں گا کہ میں جو محسوس کرتا ہوں وہ آپ سب لوگوں کے لیے ہمیشہ لکھتا رہوں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں