لاہور ہائیکورٹ نے شہر کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے حکم امتناع میں مزید توسیع کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے شہری میاں عبدالرحمان سمیت دیگرکی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وکیل صحت کی خرابی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے لاہور ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد کے حکم امتناع میں 28 مارچ تک توسیع کردی۔