ٹیم بیلنس ہے، ضروری نہیں اس میں بڑے نام شامل ہوں: راشد خان

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے بولر راشد خان کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے حریف ٹیم کو سنجیدہ لیں ، اور میچ جیتیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچ سے قبل راشد خان نے کہا کہ ٹف سیچویشن میں اچھی بولنگ کرنی پڑتی ہے،کوشش کریں گے آج حریف ٹیم کو سنجیدہ لیں ، اور میچ جیتیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بیلنس ہے ، ضروری نہیں ٹیم میں بڑے نام شامل ہوں ، ہماری بیٹنگ لائن اپ بھی مکمل ہے۔

راشد نے کہا کہ لاہور میں گیند بہت زیادہ اسپن نہیں ہو رہی، باؤنڈری بھی چھوٹی ہے ، لاہور میں کنڈیشنز ٹف ہیں ، لیکن محنت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ٹیم قلندرز کا آج لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔

کوئٹہ 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آخری یعنی چھٹے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں