کے ڈی اےکا قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، صدر مملکت کا پلاٹ بھی واگزارکرایا جائیگا

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نےگلستان جوہر میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی میں گلستان جوہر بلاک 10 میں صدر پاکستان عارف علوی کا پلاٹ بھی واگزار کرایا جائےگا۔

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی گلستان جوہر اسکیم 36 میں بڑے آپریشن کی تیاری کر رہی ہے، کے ڈی اے نے نفری کی فراہمی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ لکھ دیا ہے، عدالتی احکامات پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے پولیس و رینجرز کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق گلستان جوہر بلاک 4 ، 6 ،10 اور 11 میں 14اور 15مارچ کو بڑا آپریشن کیا جائےگا۔

آپریشن کے لیے رینجرز کی 15 اور پولیس کی 30 موبائلز سمیت 50 لیڈی سرچرز بھی طلب کی گئی ہیں۔

مراسلےکے مطابق بیلیٹنگ کے ذریعے پلاٹ لینے والے شہریوں کو تجاوزات کا خاتمہ کرکے قبضہ دلایا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں