کراچی: کسٹمز کی کھارادر میں کارروائی، اسمگل شدہ سامان ضبط

کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے کھارادر میں کارروائی کرکے اسمگل شدہ سامان سے بھری بس پکڑ لی۔

کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے کراچی کے علاقے کھارادر میں آغاخان جماعت خانے کے قریب کارروائی کی جس میں بس کی باڈی میں خاص طور پر بنائے گئے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپایا گیا اسمگل شدہ سامان پکڑلیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق بس کی تلاشی کے دوران اسمگل شدہ سگریٹ، سوڈیم گلوٹامیٹ اجینو موتو، سپاری، گٹکا اور دیگر قیمتی سامان ضبط کیا گیا جب کہ سامان کی مالیت 5 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں