گوجرانوالہ:گھروں میں ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زیادتی کرنیوالے تینوں ڈاکو ہلاک

گوجرانوالہ میں گھروں میں ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے تینوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ۔

ڈاکوؤں کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا ، ملزمان کو برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ 5 نامعلوم افراد نے چھڑانے کیلئے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ہیں۔

واقعہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے میں پیش آیا، ہلاک ہونے والے ملزمان میں ذیشان ، عامر اور ساجد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان گھروں میں ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زیادتی کے 5 واقعات میں ملوث تھے، ملزمان نے 26 فروری کو تھانہ اروپ کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر 3 روز بعد ملزمان دوبارہ واردات کرنے پہنچ گئے اور دوسری مرتبہ پھر خاتون اور اس کی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس بھی لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں