ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم کو 19 مارچ کی ڈیڈلائن دیدی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کو 19 مارچ کی ڈیڈلائن دے دی۔

کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب، لوگوں کو کہیں کہ اب ہم پر کوئی ظلم نہیں ہوگا، اگر ہم شریف ہیں تو ایم کیو ایم شریف ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے 19 مارچ کو کراچی کے باغ جناح میں جلسہ کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں مردم شماری ہورہی ہے، ہمیں ہرحال میں اپنے آپ کو گنوانا ہے، ہم جانتے ہیں پراجیکٹ عمران خان ناکام ہوگیا ہے، ایسے پراجیکٹ تواتر کےساتھ نہ صرف ناکام ہوتے ہیں بلکہ آنکھیں بھی دکھاتے ہیں۔

دوسری جانب سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ4 سال عمران خان نے ملک کا بیڑا غرق کیا، عمران خان اپنے نام کے ساتھ ایم کیو ایم لگا کر دیکھیں تو انہیں پتا لگے گا کہ ٹارچرکیا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں