ورکرز کنونشن میں درخت کاٹنے کا معاملہ، گوجرانوالہ کی سیشن عدالت نے مریم نواز کو کل 7 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

گوجرانوالہ/مریم نواز نوٹس

گوجرانوالہ۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنا ئزر مریم نواز سمیت لیگی قائدین کیخلا ف اندراج مقدمہ کیلئے رٹ پٹیشن دائر ،عدالت نے مریم نواز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جا ری کر دئیے ۔ سی پی او گوجرانوالہ سے 7 مارچ کو تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنا ئزر مریم نواز سمیت لیگی قائدین کیخلا ف اندراج مقدمہ کیلئے رٹ پٹیشن دائرکر دی گئی جس پر عدالت نے مریم نواز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جا ری کرتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ سے 7 مارچ کو تفصیلی رپورٹ طلب کر لی رٹ پٹیشن امیر جماعت اسلامی پی پی 63 فرقان عزیز بٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم ن لیگ کے عہدادران نے تنظیمی کنونشن کیلئے پارک سے درخت کاٹے ،بچوں کے جھولے اتارے اور یہ سب مسلم لیگ ن کے عہدادران مقامی رہنما سلمان خالد عرف پومی بٹ،شعیب بٹ،کاشف صابر خاں اور ناصر کھوکھر نے پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے مشورے سے کیا درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سبزی منڈی پولیس کو اندران مقدمہ کیلئے درخواست دی پو لیس نے درخواست لینے سے انکار کر دیا جس پر فاضل عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی

اپنا تبصرہ بھیجیں