ہارٹ اٹیک کے بعد سشمیتا کی جان کیسے بچی؟ اداکارہ نے صحت کا نسخہ بتادیا

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ و سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے دل کا دورہ پڑنے اور اس کے بعد اپنی جان بچنے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

گزشتہ دنوں ممبئی میں سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انجیو پلاسٹی کی گئی تھی اور اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔

اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری لائیو سیشن میں سشمیتا نے بتایا کہ مجھے شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا اور میرے دل کی شریان 95 فیصد بند تھی جس کے بعد سرجری کی گئی۔

سشمیتا سین نے جِم جانے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے متعلق بحث پر کہا کہ ’آپ میں سے اکثر لوگ جم جانا چھوڑ دیں گے اور کہیں گے کہ دیکھا اسے (سشمیتا) جم جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا لیکن یہ تاثر غلط ہے’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘مجھے جِم جانے سے بہت فائدہ ہوا ہے میں ایک بہت بڑے دل کے دورے سے زندہ بچی ہوں، مجھے بہت شدید دل کا دورہ پڑا تھا لیکن میرے ایکٹو لائف اسٹائل کی وجہ سے بچ گئی‘۔

ساتھ ہی سشمیتا نے خواتین کو بھی پیغام دیا اور کہا کہ یہ سوچنا چھوڑ دیں کہ دل کا دورہ صرف مرد حضرات کو پڑ سکتا ہے،اس سے خواتین بھی متاثر ہوسکتی ہیں، یہاں تک کہ نوجوانوں کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے لہٰذا اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں