لاہور: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ رانا ثنا اللہ کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثنا اللہ کے خلاف درج ایک مقدمے میں ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
عدالت نے پولیس کو رانا ثنا اللہ کو 7 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔