پیرس فیشن ویک میں ماڈلز سے بھی پہلے گھوڑوں کی انٹری نے دلچسپ صورتحال پیدا کردی۔
بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے فیشن ویک میں ماڈلز کا منفرد انداز ناظرین کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب رہا لیکن اس بار فیشن ویک میں جانوروں کے حقوق اجاگر کرنے کیلئے دلچسپ انداز اپنایا گیا۔
فیشن ویک میں بنا چمڑے اور ماحول دوست اشیا سے تیار ملبوسات کی نمائش کی گئی جنہیں پہن کر ماڈلز ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیرس فیشن ویک میں ہی ایک ماڈل نے آگ لگے ہوئے لباس میں ریمپ واک کی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل رہی تھی۔
یقینی طور پر ماڈل کا لباس فائر پروف ہوگا جس کے نتیجے میں وہ باآسانی آتشزدہ لباس میں واک کرکے گیا یا گئی، ماڈل کا چہرہ مکمل طور پر چھپا ہوا تھا یوں واضح نہیں ہوسکا کہ یہ خاتون ماڈل ہے یا مرد۔