لیجنڈز لیگ میں کپتان آفریدی اور گوتم گمبھیر کی ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر پر میمز کی بھرمار

قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا لائنز نے گوتم گمبھیر کی ٹیم انڈیا مہاراجہ کو ہرا کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

10 مارچ کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہوا ، میچ کے دوران دونوں کپتانوں آفریدی اور گمبھیر کی مصافحہ کرتی ہوئی تصویر وائرل ہوئی، تصویر میں گوتم نیچے جب کہ شاہد آفریدی ان کی جانب دیکھ رہے تھے۔

یہ تصویر ٹاس کے وقت سامنے آئی جب آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد گمبھیر سے ہاتھ ملایا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس تصویر پر پاکستانی سمیت بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے کئی میمز بنائیں، ملاحظہ کیجیے ۔

دوسری جانب میچ کے دوران عبدالرزاق کی گیند گوتم گمبھیر کے ہیلمٹ پر لگنے کے بعد شاہد آفریدی کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس نے بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے بھی دل جیت لیے۔

اس کے علاوہ بھارتی میڈیا بھی آفریدی کے اس عمل کے گُن گارہا ہے۔

خیال رہے کہ 2007 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایک روزہ میچ میں گوتم گمبھیر اور شاہد آفریدی کے درمیان اسٹیڈیم میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں