ملالہ کی فلم آسکر نہ جیت سکی، بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کا ایوارڈ کس کے نام رہا؟

لاس اینجلس میں میں آسکرز تقریب اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے جب کہ تقریب سے پہلے ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں نے جلوے بکھیرے۔

بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کا ایوارڈ All Quiet on the western front نے جیت لیا۔

مذکورہ فلم میں پہلی جنگِ عظیم کے دوران پیش آنے والے تنازعات کی داستان بیان کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 95 یں آسکرز کی تقریب میں ملالہ یوسفزئی بھی شریک ہوئیں۔

ملالہ کی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم Stranger at the Gate آسکرز نہ جیت سکی۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس میں شروع ہونے والے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے میزبان جمی کیمل ہیں، آسکر ایوارڈز کی 60 سالہ تاریخ میں پہلی بار اس تقریب میں بچھائے جانے والے سرخ قالین کا رنگ تبدیل کردیا گیا ہے۔

ایوارڈز کی تقریب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں سرخ قالین کے بجائے خاکستری قالین کا انتخاب کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم کتنے پُراعتماد ہیں کہ کوئی خونریزی نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں