پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےلاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ پی ٹی آئی کی ریلی کو سکیورٹی فراہم کی جائے، نگران حکومت نے دفعہ 144 نافذ کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ مریم نواز کو جلسے جلوسوں کی اجازت دے کر تحریک انصاف کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔