انٹربینک: قدر میں کمی کے بعد ڈالر مہنگا ہونے لگا

کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی تھی اور جمعہ کے روز ڈالر ایک روپیہ 52 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 77 پیسے پر بند ہوا۔

آج پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوا ہے جس سے ایک ڈالر 281 روپے کا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں