آسکر 2023: 62 سالوں میں پہلی بار قالین کا سرخ رنگ کیوں تبدیل کیا گیا؟

لاس اینجلس: عالمی فلمی ایوارڈز کا میلہ لاس اینجلس میں جاری ہے جس میں اس بار پہلی مرتبہ ایک خاص تبدیلی کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسکر ایوارڈز کی تقریب اب ماضی سے خاصی مختلف ہوتی ہے اور ان سالوں میں بہت کچھ بدلا البتہ قالین کا رنگ وہ واحد شے تھی جسے تبدیل نہیں کیا گیا تھا جو کہ اب کردیا گیا۔

اس بار آسکر کی تقریب کے لیے 1961 سے لے کر اب تک 62 سالوں میں پہلی بار سُرخ قالین کا رنگ تبدیل کیا گیا ہے۔

آسکر 2023 میں سرخ کے بجائے شیمپین رنگ کا قالین بچھایا گیا جسے بیج رنگ بھی کہا جاتا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ قالین کے رنگ کی تبدیلی کا فیصلہ انوویشن کنسلٹنٹس لیزا لیو اور راول اویلا نے کیا تھا۔

لاس اینجلس میں شروع ہونے والے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے میزبان جمی کیمل ہیں جنہوں نے قالین کے حوالے سے بتایا کہ ان کے خیال میں سرخ قالین کے بجائے شیمپین قالین کا انتخاب کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم کتنے پراعتماد ہیں کہ کوئی خونریزی نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں