ان دنوں پاکستانی کرکٹ کے شائقین کی نظریں قومی ٹیم کے کپتان پر ہیں کیونکہ افغانستان سے سیریز میں بابر اعظم کے بجائے کسی اور کو کپتانی ملے گی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان سے سیریز میں بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی سمیت حارث رؤف کو آرام دیا جائے گا اور کپتان شاداب خان ہوں گے۔
جب کہ اس سے قبل نجم سیٹھی نے شاہین سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کپتانی کی پیشکش کی تھی جسے فاسٹ بولر نے قبول بھی کرلیا تھا ، اس سارے معاملے میں سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
اور اب شاہین نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے ہمراہ ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی ہے جب کہ کیپشن میں کچھ لکھنے کے بجائے پاکستان کے جھنڈے والا ایموجی استعمال کیا۔
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) March 12, 2023
شاہین کی ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ کپتان کوئی بھی ہو، سب کرکٹرز پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں اور ان میں اتحاد قائم رہے گا۔
سوشل میڈیا صارفین بھی شاہین کی ٹوئٹ پر تبصرے کررہے ہیں۔
مشاہد حسین نے فاسٹ بولر کی ٹوئٹ پر لکھا شاہین واقعی پاکستان کا فخر ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا کھلاڑی کبھی نہیں دیکھا جو کسی اور کی وجہ سے اپنی پروموشن قربان کرنے کو تیار ہو۔
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) March 12, 2023
صارف نے کہا اس ٹیم کا اتحاد ناقابل یقین ہے، بابر اعظم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی کے لیے واضح پیغام ہے۔
ایک اور صارف نے شاہین کو مشورہ دیا کہ یہ اتحاد قائم رکھیے گا، ہمیشہ متحد رہیے گا۔
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) March 12, 2023
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے بھی اس حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابراعظم ، شاہین آفریدی اور شاداب خان پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی ہیں، افسوس ہے کہ بابر، شاداب اور شاہین کپتانی کی جنگ میں آمنے سامنے ہیں۔
سابق چیئرمین نے کہا کہ کپتانی کی جنگ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگا،بابراعظم کی وائٹ بال میں بنی ٹیم پر بھی اثر پڑےگا۔