ترجمان پنجاب حکومت کی زمان پارک میں پولیس کی جانب سے فائرنگ کی تردید

ترجمان پنجاب حکومت نے زمان پارک میں پولیس کی جانب سے فائرنگ کی خبروں کی تردیدکی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہےکہ زمان پارک میں پولیس ریڈ کے دوران آئی جی پنجاب کی ہدایت پرکوئی بھی پولیس جوان یا افسر اسلحہ لےکر ساتھ نہیں گیا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ 100 سے زائد جوان اور افسران زخمی کرنےکے بعد اب فائرنگ کرنے کی جعلی خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں