ترجمان پنجاب حکومت نے زمان پارک میں پولیس کی جانب سے فائرنگ کی خبروں کی تردیدکی ہے۔
ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہےکہ زمان پارک میں پولیس ریڈ کے دوران آئی جی پنجاب کی ہدایت پرکوئی بھی پولیس جوان یا افسر اسلحہ لےکر ساتھ نہیں گیا۔
سرکاری ترجمان
زمان پارک پولیس ریڈ کے دوران آئی جی پنجاب کی ہدایت پر کوئی بھی پولیس جوان یا افسر اسلحہ لے کر ساتھ نہیں گیا
۱۰۰ سے زائد جوان اور افسران زخمی کرنے کے بعد اب فائرنگ کرنے کے جعلی خبریں چلائی جارہی ہیں
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) March 15, 2023
ترجمان کا کہنا ہےکہ 100 سے زائد جوان اور افسران زخمی کرنےکے بعد اب فائرنگ کرنے کی جعلی خبریں چلائی جا رہی ہیں۔