’بھارتی حکومت کشمیر کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کیلئے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے‘

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیر کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کے لیے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات چیت سے راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بھارتی حکومت کشمیر کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کے لیے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے سنجیدہ حل کا خواہاں ہے، بھارت کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنانا ہوگا۔

افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کی فضا خطے کے لیے تشویش کا باعث ہے، بین الاقوامی برادری افغانستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عبوری حکومت سے مذاکرات کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں قائم عبوری حکومت بات چیت کے لیے ماحول سازگار بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں