لاہور: پنجاب کی نگران حکومت نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا تاہم پولیس پر تشدد کے باعث نگران حکومت جلسے کو سکیورٹی نہ دینے پر غور کررہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی صرف سابق وزیراعظم کی سکیورٹی دی جائے گی