کندھ کوٹ: ڈاکوؤں نے مزید 4 افراد کو اغوا کرلیا، تعداد 11 ہوگئی

کندھ کوٹ: بائی پاس کچے کے قریب سے ڈاکوؤں نے مزید 4 افراد کو اغواکرلیا۔

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ بائی پاس پر کچے کے قریب ڈاکوؤں نے دو چوکیداروں اور دو مزدوروں کو اغوا کیا جس کے بعد ایک ہفتےکے دوران اغوا کیے جانے والے افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے اور انہیں جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔

ایس ایس پی عرفان سموں نے بتایا کہ کچے میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگا دی ہے او ر15مشکوک افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں