برطانیہ نے یوکرین کو یورینیم پر مشتمل گولہ بارود دینےکا منصوبہ بنا لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے یوکرین کوگولہ بارود دینےکے منصوبے پر روس کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں روس نے خبردار کیا ہے کہ برطانوی اقدام مزید کشیدگی کا سبب بنےگا، اس سے پہلے صدرپیوٹن بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم برطانوی اقدام کاجواب دینے پر مجبورہوں گے۔
دوسری جانب امریکا نے روسی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ برطانوی اسلحہ تابکار نہیں، اس کا ایٹمی ہتھیاروں سے دور دورکا تعلق نہیں۔
امریکا کا کہنا تھا کہ یہ روایتی ٹینک شکن اسلحہ ہے، روس کواتنی ہی فکر ہے تو اپنی سرحدوں میں واپس چلاجائے۔