خراب موسم کے باعث ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی کر دی گئی۔
اس حوالے سے ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یومِ پاکستان کی ملتوی ہونے والی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔
خیال رہے کہ اس مرتبہ پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوانِ صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آج یومِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ تمام صوبائی دارالحکومتوں، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔