تیونس کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں

تیونس کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور 33 لاپتا ہوگئے۔

تیونسی حکام کے مطابق کوسٹ گارڈز نے ڈوبنے والی کشتیوں میں سے 84 مسافروں کو بچا لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کشتیوں کا تعلق افریقا سے بتایا جا رہا ہے، تارکین وطن کی کشتیاں بحیرہ روم کے راستے اٹلی جا رہی تھیں۔

تیونسی حکام کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو کا کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں