لودھراں میں ریلوے ٹریک پر بیٹھے دو دوست ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔
جی نیوز کے مطابق واقعہ لودھراں کے علاقے پٹھان والا میں پیش آیا جہاں دو نوجوان ٹرین تلے آکر جاں بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت دونوں دوست ریلوے ٹریک پر بیٹھے موبائل فون استعمال کررہے تھے جس دوران ٹرین آگئی اور دونوں دوست ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔