پنجاب میں الیکشن کرانے سے انکار، حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہوگئی

اسلام آباد: حکومت 30 اپریل کو پنجاب میں الیکشن کرانے سے انکار کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی استحکام چاہیے تو انتخابات ایک ساتھ کرانے ہوں گے ورنہ ملک میں بحرانی کیفیت رہے گی۔

انہوں نے کہا یہ شرط تو نہیں ہے کہ خون کی ہولی کھیل کر ہی انتخابات میں جانا ہے، الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پانچ صفر سے پنجاب میں الیکشن آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ حکومت کا نہیں ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کبھی انتخابات سے بھاگی نہیں ہے، اگر ملک میں سیاسی استحکام چاہیے ہیں توانتخابات ایک ساتھ کرنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں