کراچی: جوہرآباد میں گھر میں ہونے والے پراسرار دھماکے کی وجہ سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہےکہ دھماکا گھر میں گیس بھرنےکی وجہ سے ہوا۔
پولیس کے مطابق گھر میں گیس کھینچنے کے لیے مشین لگائی گئی تھی جس سے گراؤنڈ فلور پر عمارت کے مالک کے گھر دھماکا ہوا جس میں مالک مکان زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد عمارت کو مکمل طور پر خالی کرالیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارت کو کلیئر کردیا ہے۔