اینٹی کرپشن نے پنجاب کے متعدد سابق وزرا اور ایم پی ایز کو آج طلب کرلیا

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے متعدد سابق صوبائی وزرا اور ارکان پنجاب اسمبلی کو آج طلب کیا ہے۔

سابق صوبائی وزرا چوہدری ظہیرالدین، علی افضل ساہی اور سابق ایم پی ایز وارث عزیز، علی اختر تیمور اور شکیل شاہد اینٹی کرپشن پنجاب میں طلب کیےجانے والوں میں شامل ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ظہیرالدین اورعلی اختر تیمور پر غیرقانونی بس اسٹینڈ چلا نے کا الزام ہے، علی اختر نے بطور تحصیل ناظم بس اسٹینڈ کا نقشہ جعل سازی سے بنایا،علی افضل ساہی نے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو دیے، انہوں نے تمام کرپشن ہائی وے کے افسران حسن باجوہ اور صدام کو ایڈیشنل چارج دلوا کر کی۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ وارث عزیز نے 2500 کنال زرعی اراضی رہائشی میں تبدیل کرکے کروڑوں روپے کا گھپلا کیا، شکیل شاہد پر ہائی وے کا ایکسین لگوا کر کروڑوں روپے کے گھپلوں کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن نے تمام منصوبوں کے سینٹرز کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں