supreme court of pakistan

سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پنجاب اورکے پی میں انتخابات ملتوی کرنےکے خلاف درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

ایمرجنسی لگا کر ہی الیکشن ملتوی کیے جاسکتے ہیں، چیف جسٹس

گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ ایمرجنسی لگا کر ہی الیکشن ملتوی کیے جاسکتے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نےکہا کہ سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کرسکتا ہے یا نہیں، اگر الیکشن کمیشن کا اختیار ہوا تو بات ختم ہوجائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں