80 سالہ خاتون نے اپنی زندگی میں 203 یونٹ خون عطیہ کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جوزفین میکالک نامی خاتون کا تعلق کینیڈا سے ہے اور انہوں نے لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے اپنی 80 سالہ زندگی میں 203 یونٹس خون عطیہ کرکے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی تفصیلات میں بتایا گیا ہےکہ ایک یونٹ خون کو سادہ زبان میں ایک بوتل خون کہا جاتا ہے اور ایک بوتل خون میں 473 ملی لیٹر ہوتا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جوزفین میکالک 6 دہائیوں سے خون عطیہ کررہی ہیں، جوزفین کے خون کا گروپ +O ہے جس کی مانگ ہر اسپتال میں رہتی ہے۔
امریکی ریڈ کراس کے مطابق امریکا کی37 فیصد آبادی کے خون کا یہی گروپ ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت سے تعلق رکھنے والے مدھورا اشوک کمار نے 117 یونٹس خون عطیہ کرکے بنایا تھا۔