فیصل آباد: جعل سازوں نے ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر شہریوں کو 6 ارب کا چونا لگادیا

فیصل آباد میں جعل سازوں نے جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے شہریوں کو 6 ارب روپے کا چونا لگادیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے 300 سے زائد افراد کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر فراڈ کیا جس میں ملزمان نے جعلی اسکیموں میں پلاٹ خریدنے پر بھاری انعامات کا لالچ دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے قیمتی گاڑیاں اور بے نامی جائیدادیں بنا رکھی ہیں جب کہ ملزمان نے شہریوں سے لوٹی رقم غیرقانونی طریقے سے دبئی منتقل کی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ مالکان سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ تین ملزمان بھی زیرحراست ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں