پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں عام انتخابات کے لیے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اٹارنی جنرل منصور عثمان کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل سپریم کورٹ سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل وزیراعظم سے زیرسماعت مقدمے پر ہدایات لیں گے، چیف جسٹس نے گزشتہ روز اٹارنی جنرل کو وزیراعظم سے معاملے پر ہدایات لینےکا کہا تھا۔