سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر ایک بار پھر گرفتار

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر کو جمعہ کی رات پولیس آفیسر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے کیس کا سامنا ہے، سابق کرکٹر پر پولیس کے کام میں مداخلت اور پولیس آفیسر پر حملے کا الزام ثابت کیا جائے گا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل کے حملے سے پولیس آفیسر کا ہاتھ زخمی ہوا اس کے علاوہ وہ مزید جسمانی طور پر انجرڈنہیں ہوا ،مائیکل سلیٹر نوسا مجسٹریٹ کورٹ میں 2 مئی کو پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر کو اس سے قبل ایک کیس میں 2 سال جیل ہو چکی ہے اور وہ کمیونٹی کے لیے کام کر کے سزا مکمل کر رہے ہیں۔

مائیکل سلیٹر اب مینٹل ہیلتھ کونسلر میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں وہ نشے کی حالت میں رہنے اور گھریلو تشدد کے واقعات کے باعث مینٹل ہیلتھ اسپتال میں داخل رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں