sindh police

کورنگی میں برقعہ پہن کر گھر میں گھسنے والے تین ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی: کورنگی میں تین منزلہ عمارت میں گھسنے والے تینوں ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

پولیس کے مطابق تین ڈاکو تین منزلہ عمارت میں لوٹ مار کی نیت سے داخل ہوئے تھے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ گئی، 2 ڈاکوؤں نے شناخت چھپانے کے لیے برقعہ پہنا ہوا تھا، اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا جس میں تینوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

عمارت کے رہائشی نے جیو نیوز کو بتایا کہ 3 ڈاکو اسلحہ سمیت گھر میں داخل ہوئے جن میں سے 2 نے برقعہ پہنا ہوا تھا، ڈاکوؤں نے سب سے پہلے پہلی منزل پر رہائش پذیر افراد کو لوٹنا شروع کیا تو پولیس بھی اطلاع ملتے ہی پہنچ گئی۔

رہائشی کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر سے 40 ہزار کی نقد رقم اور 4 موبائل فون چھینے، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان چھت کی طرف بھاگے جہاں ملزمان اور پولیس میں مقابلہ ہوا، اس دوران 2 ڈاکو چھت پر ہی مارے گئے جب کہ تیسرے نے برابر والے گھر میں چھلانگ لگادی لیکن تیسرا ڈاکو بھی برابر والے گھر میں مارا گیا۔

رہائشی کے مطابق دو ڈاکو اسی علاقے کے ہیں اور تیسرے کی شناخت نہیں ہوسکی، اس علاقے کے ڈاکوؤں کی احمد اور صادق کے نام سے ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ مارا گیا ڈاکو احمد عوامی کالونی تھانے میں تعینات اہلکار اسماعیل کا بھائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں