Jirga File Photo

جیکب آباد: مقابلے میں 2 افراد کے قتل پر جرگہ، پولیس پارٹی پر 50 لاکھ کا جرمانہ

جیکب آباد میں 2 افراد کےقتل پر جرگے نے پولیس پارٹی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ذرائع کے مطابق جرگہ میر صابر جکھرانی، میرچنگیزپہنور اور میر عاشق بروہی کی سرپرستی میں ہوا جس میں پولیس پارٹی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تو پولیس اہلکاروں نے 5 لاکھ روپے موقع پر ادا کیے جب کہ فیصلے کے بعد دونوں فریقین کا سمجھوتہ کرایا گیا۔

22 مئی 2021 کو مبینہ مقابلے میں 2 افراد کو قتل کیا گیا تھا اورپولیس دونوں افراد کےجرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش نہیں کرسکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں