اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے انتخابات نہ کرانے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر کو جھوٹ قرار دے دیا ۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعظم کی زیرِ صدارت لاہور میں بڑے اجلاس کی خبر من گھڑت ہے، بے بنیاد اور شر انگیز افواہوں کو خبر کا نام نہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ اس معاملے میں وزیر اعظم آفس یا وزارت اطلاعات کی جاری کردہ خبر ہی شائع اور نشر کرے۔