پاکستانی معیشت بحران سے تباہی کی طرف جارہی ہے: ماہر معیشت عاطف میاں

اسلام آباد: عالمی ماہر معیشت عاطف میاں نے پاکستانی معیشت کو بحران سے تباہی کی جانب گامزن قرار دے دیا۔

ایک بیان میں عاطف میاں نے کہا کہ پاکستانی معیشت بحران سے تباہی کی طرف جارہی ہے اور نظام بے لگام ہورہا ہے، پاکستان میں ترقی کی رفتار تیزی سے کم اور قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، افراط زر اور بڑے خسارے کی وجہ کرنسی کی مسلسل چھپائی ہے۔

انہوں نےکہا کہ بے وقوفانہ پالیسیوں نے پاکستان کی معاشی پیداواری صلاحیت کوبری طرح متاثرکیا، حالیہ اعداد و شمارمیرے جنوری میں ناقص پالیسیوں کے بیان کی دلیل ہیں، فنانسنگ یاکرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے واضح ہے ہمیں 10 ارب ڈالر غیر ملکی سرمائے کی کمی ہے۔

عاطف میاں کا کہنا تھا کہ انتظامی اقدامات اور درآمدات کم کرکےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا فرق کم کیا جاسکتا ہے، گزشتہ 2 سال میں سیاستدانوں اور جرنیلوں میں آپس کی لڑائی سے انتشار دیکھا ہے، خود غرضی اور اقتدارپر قبضے کے لیے جھڑپوں نے ملک کو اس تباہی تک پہنچایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں