بلوچستان: بارشوں کا سبب بننے والا ہواؤں کا سلسلہ صوبے سے نکل گیا

کوئٹہ: بلوچستان میں پچھلے 5 روز سے بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ صوبے سے نکل گیا۔

بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ہرنائی ،کوہلو ، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت کئی علاقوں میں غیر متوقع بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ اب بلوچستان سے رخصت ہو چکا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ صو بے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے اور گرمی کی شدت بڑھنے کی توقع ہے جب کہ ہفتے کو صوبے کے میدانی اور ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں