بکنگھم پیلس پر تعینات خاموش شاہی محافظ خاتون پر کیوں چلا اٹھا؟

بکنگھم پیلس کے باہر تعینات خاتون کو شاہی محافظ کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی کوشش دل کا دھچکا ثابت ہوگئی۔

بکنگھم پیلس پر تلوار تھامے محافظ نے چلا کر خاتون سے کہا کہ وہ بادشاہ کا محافظ ہے اسے چھونے کی کوشش نہ کی جائے۔

بکنگھم پیلس پر شاہی محافظ 2گھنٹے ڈیوٹی دینےکے بعد 4 گھنٹےآرام کرتے ہیں، ڈیوٹی میں انہیں خاموش رہنا ہوتا ہےتاہم غیرمعمولی صورتحال میں وہ چلا کر لوگوں کو پیچھے کردیتے ہیں۔

فروری میں ایک خاتون کو اسی طرح گارڈ نے پیچھے کیا تھا جب اس نے گھوڑے کی باگیں تھامنے کی کوشش کی تھی جب کہ سیاحوں کے ایک جوڑے کو بھی بظاہر محافظ کی جنبش پرگھوڑے نے پیچھے دھکیل دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں