سندھ کی جیلوں میں قید 208 افغانیوں کو رہا کردیا گیا۔
نائب ترجمان افغان وزارت خارجہ حافظ ضیاء احمد نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان میں صوبہ سندھ کی جیلوں میں قید 208 افغانیوں کو اسلام آباد میں افغان سفارتخانے اور کراچی میں افغان قونصلیٹ کی کوششوں کی وجہ سے رہا کروایا گیا ہے۔
نائب ترجمان افغان وزارت خارجہ کے مطابق رہائی پانے والے افغانیوں کو افغان سفارتخانے کے خرچے پر واپس اپنے ملک افغانستان پہنچایا جائے گا۔