ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ادارہ شماریات کے شمار کنندگان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکراچی اور حیدرآباد کی آبادی کم گنے جانے کے اندیشہ کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے گھروں میں موجود افراد کی تعداد کم لکھی جا رہی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں اتوار کی شام کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ شمار کنندگان ابھی تک متعدد علاقوں میں پہنچ نہیں سکے ہیں، جب کہ وہ گھروں میں موجود افراد کی تعداد پوری نہیں لکھ رہے۔