حکومت کوئی بھی اجلاس بلائے لیکن الیکشن کمیشن کو فنڈز تو دینا ہی پڑینگے: پرویز الٰہی

لاہور: صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کا اجلاس بلائے یا کابینہ کی میٹنگیں، الیکشن کمیشن کو فنڈز تو دینا ہی پڑیں گے۔

صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی سےلاہور میں سابق ایم پی اےفاروق امان اللہ دریشک، در محمد دریشک اور علی امان اللہ دریشک نے ملاقات کی۔

پرویزالہٰی نے کہا کہ شہباز شریف نے چیف جسٹس کے خلاف بولنے کے لیے ذاتی ملازمین آگے لگا رکھے ہیں، وزیرخزانہ اور وزیر د اخلہ کے 90 روز میں انتخابات نہ ہوسکنے کے بیانات سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پارلیمنٹ کا اجلاس بلائے یا کابینہ کی میٹنگیں، الیکشن کمیشن کو فنڈز تو دینا ہی پڑیں گے۔

پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ صدر علوی کا بل پر دستخط سے انکار ملکی آئین کے مطابق ہے، آئین سے انکار نہیں، صدر نے عدلیہ کے خلاف غیر آئینی بل واپس بھجوا کر آئینی فرض پورا کردیا جب کہ صدر کو پی ٹی آئی کا طعنہ دینے والے شہباز شریف خود ایک مفرور مجرم سے ہدایات لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں